جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

کے الیکٹرک نےسوئی سدرن سے گیس استعمال 33 فیصد کم کردیا

کے الیکٹرک نے اچانک سوئی سدرن سے گیس استعمال 33 فیصد کم کردیا۔

کے الیکٹرک نے موقف اپنایا کہ موسم اچھا ہے، 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نہیں چاہیئے۔

کے الیکٹرک کے گیس استعمال نہ کرنے سے 12 تا 27 اگست شہر میں گیس قلت کم رہنے کا امکان ہے۔

سوئی سدرن ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے لکھ کردیا تھا کہ 90 ایم ایم سی ایف ڈی گیس لیں گے۔

مرضی سے گیس کا استعمال مستقبل میں پیچیدگیاں پیدا کرے گا۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن نے گیس فیلڈ مینٹیننس کے باعث کراچی میں 16 تا 23 اگست کو گیس کی شدید قلت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.