ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کوبتاؤں گاکےپی ٹی سندھ کی زمین پر قابض ہے، ان کےخلاف کارروائی کی جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جن لوگوں نے کراچی سے ووٹ لینے کا دعویٰ کیا انہوں نے کچھ نہیں کیا جب ہم کچھ کام کرنے آتے ہیں تو دھونس لگاتے ہیں،2019میں مائی کلاچی میں شجر کاری کی تھی، آج وہاں تناور درخت ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ لوگ شفافیت پر یقین نہیں رکھتے عوام کی فلاح ان کا ہدف نہیں ہے یہ اپنے سیاسی کارکنوں کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہیں جب آپ نے دیکھا کہ سندھ حکومت یہاں کام کررہی ہے تو آپ نے کہہ دیا کہ یہ کے پی ٹی کی زمین ہےکےپی ٹی کا عملہ ویسے نظر نہیں آتا، لیکن یہاں آکر کام کرنےوالےعملے کو باربارہراساں کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سندھ کی زمین پر قابض ہیں اور الزام ہم پر لگاتے ہیں کراچی پورٹ ٹرسٹ سندھ کی 769ایکڑ زمین پر قابض ہے پورٹ قاسم اتھارٹی سندھ کی 3960زمین پر قابض ہے، انہوں نے سندھ کے جزائر پر قبضے کی کوشش کی اگر آپ سندھ حکومت کی حدود میں مداخلت کریں گے تو پولیس ایکشن لےگی، یہ نہیں ہوسکتا کہ جب کوئی فلاح کیلیے کام کرے تو مدد کےبجائے آپ رکاوٹ ڈالنے آجائیں یہ لوگ سندھ کی زمین پر قابض ہیں، ان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے، سپریم کورٹ نے کہا کہ زمینیں الاٹ کرنا کے پی ٹی کا کام نہیں ہے۔
Comments are closed.