کےالیکٹرک نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنے ملازمین کی حفاظت اور بلوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر خط لکھ دیا، خط میں اسٹاف کے تحفظ اور بجلی چوروں کیخلاف کارروائی میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
کےالیکٹرک نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمت میں اضافہ لوگوں کو متاثر کر رہا ہے اور بل ریکوری میں مسائل درپیش ہیں، 262 فیڈرز پر بجلی چوری اور عدم ادائیگیوں کے باعث واجبات 64 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
رواں سال کے تین مہنیوں میں 16 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔
خط میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو باور کروایا گیا ہے کہ لیاری، سرجانی ٹاؤن، گڈاپ اور ملیر میں وصولی کے زیادہ مسائل ہیں، حکومت سندھ سے دفاتر، اسٹاف کی سیکیورٹی، نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں مدد طلب کی گئی ہے۔
بجلی کمپنی نے بجلی کی حساس تنصیبات پر حملوں کے خلاف بھی سیکیورٹی میں معاونت کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed.