اہل کراچی پر ایک بار پھر بجلی گرادی گئی، کےالیکٹرک کو بجلی 1 روپیہ 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا پروانہ مل گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 1روپیہ 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا نے کےالیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بجلی فروری کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی مئی کے بلوں میں ہوگی، فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
Comments are closed.