ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.44 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی۔ کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1روپیہ 44 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی، یہ اضافہ جولائی کے بل میں لیا جائے گا۔

لیاری کے مکینوں کا کہنا تھا کہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سراسر نا انصافی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین سال 24-2023 کیلئے کیا گیا ہے، اس سے پہلے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے تھا، بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھنے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے، بجلی کی فروخت میں کمی اور کیپسیٹی ادائیگیاں بنیادی ٹیرف میں اضافے کی وجوہات ہیں۔

نیپرا نے مزید کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو کا تخمینہ 3281 ارب روپے متوقع ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے سے متعلق نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.