پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

کیچ: بارش سے میرانی ڈیم بھر گیا

بلوچستان کے ضلع کیچ میں واقع میرانی ڈیم حالیہ بارشوں کے باعث پانی سے بھر گیا ہے۔

محکمۂ آبپاشی کے مطابق کیچ میں میرانی ڈیم کے اسپل وے سے پانی کا اخراج جاری ہے۔

محکمۂ آبپاشی کا کہنا ہے کہ میرانی ڈیم میں اسپل وے کی سطح 244 فٹ ہے، جبکہ پانی کا اخراج 244 اعشاریہ 60 فٹ ہے۔

ہرنائی، لورالائی، کوہ سلیمان رینج کے علاوہ چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی، زیارت، کیچ، گوادر، لسبیلہ مکران ڈویژن میں بارش ہوئی۔

واضح رہے کہ کئی روز سے بلوچستان بھر میں بارشیں جاری ہیں، جن کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو چکی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی سخت متاثر ہوا ہے۔

سیلابی ریلوں سے ہرنائی پنجاب شاہراہ کے مختلف مقامات پر ٹریفک معطل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.