پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میچ میں جیت ہار ہوتی ہے، کیچز ڈراپ ہوئے اس وجہ سے ٹیم کی پوزیشن کمزور ہوئی۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میچ میں بیٹنگ کا ردھم نہیں بنا، ہمارے بیٹرز کو چاہیے کہ وہ اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلیں، ناک آؤٹ میچ کا کوئی پریشر نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی، ٹیم کو پیغام ہے اسی طرح اچھی کرکٹ کھیلتے رہیں، بڑے میچ جیتیں گے۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم فائنل تک پہنچ گئے بڑی بات ہے، فینز اس ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، بڑی مشکل سے یہ ٹیم ملی ہے۔
بھارتی صحافی کے سوال پر رمیز راجہ نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب چھ گیندوں پر اڑتیس رنز رہ گئے تھے تب لگا کہ میچ ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ آپ بھارت سے ہوں گے آپ لوگ پاکستان کی شکست پر تو بہت خوش ہوں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سارو گنگولی سے کرکٹ سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
Comments are closed.