پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر، کیپٹن محمد سرور شہید کی 75 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج نے کیپٹن محمد سرور شہید کو ان کی برسی پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
کیپٹن محمد سرور شہید کی 75 ویں برسی کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے میجر جنرل شعیب نے شہید کے مزار پر پھول رکھے۔
کیپٹن محمد سرور نے 1944ء میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
کیپٹن سرور نے 27 جولائی 1948ء کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر ایسا حملہ کیا کہ دشمن کو اپنی چوکی چھوڑ کر بھاگنا پڑ گیا، اس حملے میں کئی جوان شہید اور زخمی ہوئے لیکن کیپٹن سرور نے پیش قدمی جاری رکھی۔
کیپٹن محمد سرور نے کشمیر پر بھارتی فوج کی جارحیت کے دوران ارضِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے 27 جولائی 1948ء کو تلپترا، آزاد کشمیر کے مقام پر جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
بہادری کی بے مثال تاریخ رقم کرنے پر کیپٹن سرور شہید کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
Comments are closed.