جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کیپر کا ناقابلِ یقین کیچ جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے، ویڈیو وائرل

کرکٹ کے کھیل میں جہاں بیٹر اپنی بیٹنگ اور بولر اپنی بولنگ کی وجہ سے داد وصول کرتے ہیں وہیں وکٹ کیپر بھی اپنی کیچنگ اور اسٹمپنگ سے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتے ہیں۔ 

بھارت میں ایک مقامی کرکٹ لیگ کے دوران وکٹ کیپر کی کیچ پکڑنے کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جو دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر کیچ پکڑنے کےلیے چھلانگ لگاتا ہے، لیکن گیند اسکے گلوز میں نہیں آئی۔ تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ گیند زمین پر بھی نہیں گرتی بلکہ پیچھے اسکی کمر پر چلی جاتی ہے۔

کرکٹ کے قانون کے مطابق گیند زمین پر نہیں لگنے کی وجہ سے ساتھی کھلاڑی نے وکٹ کیپر کی کمر سے گیند اٹھائی بیٹر کو آؤٹ قرار دیا گیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.