برطانوی شاہ چارلس سوم کی 6 مئی کو ہونے والی تقریب تاجپوشی میں ممکنہ طور پر پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن شرکت نہ کرسکیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 مئی کو ہونے والی شاہی تقریب میں آنے والے شاہی خاندان کے مداح ممکنہ طور پر شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جھلک نہ دیکھ سکیں۔
شاہی خاندان کے سینئر رکن ہونے کے باعث شہزادی سے امید کی جارہی ہے کہ وہ بھی دیگر شاہی خاندان کی طرح 6 مئی کو ہونے والی تقریب تاجپوشی میں بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے ویسٹ منسٹر ایبے سے بکنگھم پیلس جانے والے جلوس میں شامل ہوں۔
خیال رہے کہ اس شاہی جلوس کی قیادت بادشاہ اور ملکہ کریں گے، جو شاہی بگی پر سوار ہوکر تاریخی گولڈ اسٹیٹ کوچ کے راستے سے ہوتے ہوئے بکنگھم پیلس پہنچیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی آف ویلز کو ’موشن سکنیس‘ اور جانوروں سے الرجی ہے جس کی وجہ سے تاجپوشی کی تقریب میں ان کی شرکت مشکل ہے۔
Comments are closed.