بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیٹ مڈلٹن نے دورۂ ڈنمارک پر اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرلیں

ڈچز آف کیمبرج، شہزادی کیتھرین مڈلٹن نے جوکہ آج کل ڈنمارک کے دورے پر ہیں، انہوں نے ڈنمارک میں اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرلیا۔

کیٹ مڈلٹن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈنمارک سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں کیٹ مڈلٹن کو سلائیڈ لیتے اور لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پلے لیب میں ایک دلچسپ سبق‘۔

مستقبل کی ملکہ برطانیہ کی سلائیڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔

شہزادی کیتھرین مڈلٹن کے نئے پورٹریٹس کو سوشل میڈیا پر صرف چند گھنٹوں میں 1 ملین سےزائد لائیکس مل گئے۔

خیال رہے کہ کیٹ مڈلٹن اپنے رائل فاؤنڈیشن سنٹر فار ارلی چائلڈ ہڈ کے ساتھ بچوں کے حوالے سے اُٹھائے گئے اپنے اقدامات کو فروغ دینے اور اس حوالے سے ڈنمارک کے طریقہ کار کے بارے میں جاننے کے لیے ڈنمارک گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.