ٹھٹھہ کے قریب کیٹی بندر کے ماہی گیروں کےجال میں قیمتی ’سوا‘ مچھلی پھنس گئیں، کیٹی بندر کے ماہی گیروں کے جال میں 10 سے زائد’سوا‘ مچھلیاں پھنسی ہیں۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیٹی بند کے قریب سمندر میں سوا مچھلی کا شکار کیا گیا، سوا مچھلی کی قیمت 20، 25 لاکھ روپے ہوتی ہے۔
ترجمان سی ایم سی کا کہنا ہے کہ سوا مچھلی نایاب ہوچکی ہے، مچھلی کے پیٹ سےنکلنے والی چربی قیمتی ہوتی ہے۔
ترجمان سی ایم سی کا کہنا ہے کہ مچھلی کی چربی سے سرجری کے دوران استعمال ہونے والا دھاگا بنتا ہے۔
Comments are closed.