بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیٹی بندر: لاپتا ماہی گیروں کی تلاش کیلئے 13ویں روز بھی آپریشن، مزید ایک لاش نکال لی گئی

کیٹی بندر کے قریب کشتیاں الٹنے کے واقعے میں لاپتا ماہی گیروں کی تلاش کے لیے تیرہویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران مزید ایک لاش نکال لی گئی، اور ایک کی تلاش جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کیٹی بندر کے قریب سمندر میں کشتیاں ڈوبنے کے باعث لاپتا ہونے والے 12 ماہی گیروں میں سے آج مزید ایک لاش نکال لی گئی ہے۔

مرنے والے کی شناخت کراچی کے رہائشی گل نبی پٹھان کے نام سے ہوئی ہے، انتظامیہ کے مطابق پاک نیوی، ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور مقامی غوطہ خوروں کی مسلسل کوششوں سے ڈوبنے والے 12 ماہی گیروں میں سے اب تک 11 ماہی گیروں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

جبکہ بدین کے رہائشی لاپتا ماہی گیر اللہ بخش کی تلاش جاری ہے، آخری اطلاعات آنے تک جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.