سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کیو ایئر لائن کے لیے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کر دیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کیو ایئر لائن کے لیے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے کیو ایئر لائن کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائسنس جاری ہونے کے 2 سال میں ایئر لائن کو فلائٹ آپریشن شروع کرنا ضروری ہو گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن کے ذریعے کیو ایئر لائن کو سیکیورٹی ڈیپازٹ کی مد میں 3 بلنگ سائیکلز کے برابر رقم جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.