انگلینڈ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو ملنے والی دھمکی پر نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کا اپنے ردِ عمل میں کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دھمکی غیر مصدقہ تھی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ کرکٹ کے حوالے سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی، دھمکی میں براہِ راست نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کا تذکرہ نہیں تھا لیکن اس کی بھرپور تحقیقات کی گئی۔
این زیڈ سی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ دھمکی غیر مصدقہ تھی، ٹیم لیسٹر پہنچ چکی ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ پریکٹس سیشن منسوخ ہونے کی خبر درست نہیں، آج ٹریول کرنا تھا، اس لیے پریکٹس شیڈول نہیں تھی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے، جس میں ہوٹل کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔
Comments are closed.