منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

کیوی بیٹر کا ٹی 20 انٹرنیشنل کا عالمی ریکارڈ

نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

چیپمین 5 یا اس سے کم میچوں کی دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

کیوی کرکٹر نے پاکستان کے خلاف 5 میچز میں 290 رنز بنائے۔

مارک چیپمین پاکستان کے خلاف 5 میچز میں سے 4 میں ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل سربیا کے لیزلی ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف 4 میچز میں 284 رنز بنائے تھے۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقا کے کیونٹن ڈی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچز میں 255 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپمین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی اور پاکستان کا 194 رنز کا دیا گیا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.