سابق انگلش کرکٹر کیوین پیٹرسن نے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔
کیوین پیٹرسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اور شین وارن کے دورۂ کرکٹ کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں دونوں لیجنڈری کرکٹرز کو ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کیوین پیٹرسن نے لکھا کہ شین وارن نے بہت مشکل کرکٹ کھیلی لیکن جب بھی مخالف ٹیم کے کسی کھلاڑی نے بہترین پرفارمنس دی تو شین وارن نے اُس کھلاڑی کو لازمی مبارکباد دی اور سراہا۔
اُنہوں نے کہا کہ شین وارن ناصرف ایک بہترین کھلاڑی تھے بلکہ ایک فائٹر اور خاص شخصیت کے مالک تھے۔
کیوین پیٹرسن نے جذباتی انداز میں لکھا کہ شانی! تُم سے پیار کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز 52 سالہ شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔
شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
Comments are closed.