ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

کیون پیٹرسن نے ورلڈ کپ کے انعقاد پر سوال اٹھا دیا

انگلینڈ کے سابق بیٹر اور کمنٹیٹر کیون پیٹرسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد پر سوال اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیون پیٹرسن نے لکھا کہ یہ ورلڈ کپ آسٹریلیا میں جنوری اور فروری میں کیوں نہیں کھیلا جا سکتا تھا، کیا کسی کو معلوم ہے؟

سابق انگلش بیٹر کے سوال پر ان سے کئی لوگوں نے اتفاق کیا اور سیکڑوں نے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کئی میچز اب تک بارش سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے دونوں میچز بارش کے باعث شروع بھی نہ ہوسکے تھے تھے اور انہیں منسوخ کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.