بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیوبا: تاریخ کی بدترین آتشزدگی پر 5 روز بعد قابو پالیا گیا

کیوبا کی تاریخ کی بدترین آتشزدگی پر فائر فائٹرز نے گزشتہ روز قابو پالیا، 5 روز جاری رہنے والی اس آتشزدگی میں ملک کے مرکزی تیل ذخیرہ کرنے والے مقام کا 40 فیصد حصہ تباہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیل کے ذخیرے سے بھڑکتے شعلے بجھائے جاچکے ہیں اور اب سرمئی رنگ کا دھواں فضا میں چھایا ہوا ہے۔

ماتانزاس خام تیل اور ایندھن کی درآمدات کے لیے استعمال ہونے والی کیوبا کی سب سے بڑی پورٹ ہے۔

یہاں 10 بڑے ٹینکوں میں ذخیرہ کیا جانے والا خام تیل اور ڈیزل ملک میں بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

جمعہ کی شام ایک ٹینک پر آسمانی بجلی گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے اتوار تک دوسرے ٹینک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

پیر تک چوتھے ٹینک میں آگ لگ چکی تھی اور زوردار دھماکے ہو رہے تھے۔

مقامی فائر فائٹرز کو 100 سے زائد میکسیکن اور وینزویلین فائر فائٹرز کی بھی مدد حاصل تھی۔

منگل کو آگ بجھانے کے لیے مزید ہیلی کاپٹر آپریشن کا حصہ بنے اور میکسیکو نے آگ بجھانے کے آلات سے لیس دو کشتیاں بھی روانہ کیں۔

آگ بجھانے کے آپریشن میں ایک فائر فائٹر ہلاک جبکہ 16 لاپتہ ہوگئے، 5 اہلکار تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.