اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

کین ڈول کا انسٹاگرام پر چھوٹے بچوں کا اکاؤنٹ بنانیوالی ماؤں کو مشورہ

عدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول نے انسٹا گرام پر اپنے چھوٹے بچوں کا اکاؤنٹ بنانے والی ماؤں کو مشورہ دیا ہے۔

کین ڈول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اس ویڈیو میں کہا ہے کہ ایک اہم ذہنی بیماری جس کے بارے میں دنیا کی کوئی سائنس بات نہیں کر رہی وہ یہ ہے کہ اپنے بچے کا خود انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانا اور پھر اسی اکاؤنٹ سے بچہ بن کر لوگوں کی پوسٹس پر کمنٹ کرنا۔

عدنان ظفر نے کہا ہے کہ ایسی خواتین جو وقت اپنے بچوں کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے میں ضائع کرتی ہیں وہی وقت اگر بچے کی پرورش کرنے میں لگائیں تو وہ 13 سال کا ہو کر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ خود بنا لے گا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مائیں بچوں کی اچھی پرورش کریں گی تو وہ بچے بڑے ہو کر ماؤں کے شکر گزار بھی ہوں گے۔

شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.