نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ سے بھی باہر ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، انہیں فیلڈنگ میں اب بھی مشکل کا سامنا ہے، وہ تیسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
گیری اسٹیڈ کے مطابق فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے اور وہ دوسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ ٹم ساؤتھی نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لے کر بولنگ اور فیلڈنگ کی۔
گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ میچ سے پہلے ٹم ساؤتھی کا فائنل ایکسرے کیا جائے گا اور رپورٹ کے بعد ان کی میچ میں شمولیت کا فیصلہ ہو گا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ہم حیدر آباد میں نیدر لینڈز کے خلاف میچ کی تیاری کر رہے ہیں، ٹریننگ سیشن کے بعد پلیئنگ الیون کو فائنل کریں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کین ولیمسن ٹیم میں شامل نہیں تھے اور ان کی جگہ ٹام لیتھم نے کپتانی کی تھی اور انگلینڈ کے خلاف اس میچ میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ کل حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.