جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا عید پر مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغام

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الضحیٰ کے موقع پر حج اور عید کی مبارک باد پیش کی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کینیڈین مسلمانوں کے ہمراہ عید کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

10 سیکینڈ کی اس مختصر ویڈیو میں جسٹن ٹروڈو کو خوش مزاجی سے مسلمانوں کے ساتھ گپ شپ کرتے اور بغل گیر ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آج دوپہر کچھ نئے اور کچھ پرانے دوستوں کے ہمراہ حج کے اختتام پر عید الاضحیٰ منائی۔

خیال رہے کہ مغربی ممالک اور مشرق وسطی میں گزشتہ روز عید الاضحیٰ انتہائی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.