کینیڈا کی حکومت نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 50 لاکھ ڈالر کی ابتدائی امداد کا اعلان کیا ہے۔
سفیرِ پاکستان ظہیر جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کینیڈا کی حکومت نے پاکستان میں سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈین وزیر بین الاقوامی ترقی نے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔
سفیرِ پاکستان ظہیر جنجوعہ نےبتایا کہ کینیڈین وزیرِ اعظم، وزیر خارجہ اور وزیرِ بین الاقوامی ترقی نے بیانات جاری کیے ہیں۔
ظہیر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی جانب سے امداد پر پاکستانی عوام کینیڈین حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کو بھی وطن کی پکار پر آگے آنا چاہیے، پاکستانیوں کو سیلاب میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کی امداد کرنی چاہیے۔
Comments are closed.