امریکا کی افشا ہونے والی خفیہ دستاویزات میں کینیڈین انرجی انفرا اسٹرکچر پر سائبر حملوں کا انکشاف، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈین انرجی انفرا اسٹرکچر کو سائبرحملوں میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ٹورنٹو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر حملوں کی رپورٹوں کے حوالے سے میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ سائبر حملوں کے بعد کینیڈا کے کسی بھی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
واضح ہے کہ امریکی خفیہ دستاویزات میں روسی حمایت یافتہ ہیکروں کی جانب سے کینیڈا کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مبینہ طور پر سائبر حملوں سے نشانہ بنانے کا بھی ذکر ہے۔
Comments are closed.