بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کینیڈا: 17 سال قبل کھو جانے والی انگوٹھی نہر سے مل گئی

کینیڈا میں ایک شخص کو 17 سال قبل کھو جانے والی انگوٹھی نہر سے مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک غوطہ خور کو نہر سے17 سال پہلے کھو جانے والی انگوٹھی ملی ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نہر سے ملنے والی انگوٹھی پر 2 نام اسٹیفنی اور نوئل درج ہیں۔

دوسری جانب انگوٹھی واپس حاصل کرنے کے بعد نوئل نائسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی شادی کی انگوٹھی ہے جو 17 سال قبل نہر میں گِر گئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس روز وہ پورا دن اپنے دوست کے ساتھ تھے لیکن اُنہیں انگوٹھی کے کھو جانے کا علم واپس کار میں بیٹھنے تک نہیں ہوا۔

نوئل نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ انگوٹھی جو اُنہیں اپنی شادی کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر واپس ملی ہے، ابھی تک صحیح حالت میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.