کینیڈا دنیا کا پہلا ملک ہوگا جہاں ہر سگریٹ پر انتباہی پیغام چھاپا جائے گا، عموماً صرف سگریٹ کے پیکٹ پر انتباہی تصویر اور جملہ تحریر ہوتا ہے۔
دو دہائیوں قبل تمباکو مصنوعات کی پیکنگ پر تصویری انتباہ چھاپنے کا سلسلہ بھی کینیڈا نے ہی شروع کیا تھا، جسے بعد میں بین الاقوامی سطح پر اپنایا گیا۔
کینیڈا کی وزیر برائے ذہنی صحت کیرولائن بینیٹ نے کہا کہ ہمیں اس مسئلے کا تدارک کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ انتباہی پیغامات اپنا اثر کھو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمباکو والی ہر چیز پر علیحدہ علیحدہ انتباہی پیغامات کے ذریعے نوجوانوں تک اس پیغام کی ترویج کو یقینی بنایا جائے گا۔
حکومتی سطح پر نئی تبدیلی سے متعلق مشاورتی عمل شروع ہوچکا ہے اور یہ 2023 کے ابتدائی چھ ماہ میں نافذالعمل ہوجائے گی۔
کینیڈین وزیر نے کہا کہ ہر سگریٹ پر تحریر ہوگا ’’ہر کش میں زہر ہے‘‘، لیکن اس میں ترمیم بھی ہوسکتی ہے۔
کینیڈا میں تمباکو نوشی کی شرح میں بتدریج کمی ہوئی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 10 فیصد شہری باقاعدگی سے تمباکو نوشی کرتے ہیں۔
حکومت 2035 تک تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی شرح میں نصف فیصد کمی کے لیے کوشاں ہے۔
Comments are closed.