بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کینیڈا کے سابق وزیر کا غیرضروری تبصرہ، پاکستان کی مذمت

پاکستان نے کینیڈا کے سابق وزیر کرس الیگزینڈر کے غیرضروری تبصرے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کرس الیگزینڈر کی افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق معلومات گمراہ کن ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے ریمارکس زمینی حقائق سے لاعلمی پر مبنی اور افسوسناک ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان ہمیشہ افغان تنازع کے جامع سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرس الیگزینڈر کے غیرضروری تبصرے کا معاملہ کینیڈا کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ کینیڈین حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بدنیتی پر مبنی مہم سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.