کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں 150 مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جس سے لگ بھگ 38 لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں سے اب تک سیکڑوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور انخلا کا عمل اب بھی جاری ہے۔
امریکا کے صدر جوبائیڈن نے اس حوالے سے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک بات چیت بھی کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے مدد کی پیش کش کی۔
اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے آگ پر قابو پانے کے لیے وفاقی فائر فائٹنگ کے دستیاب وسائل کی تعیناتی کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب جنگلات میں لگنے والی آگ سے امریکا کے شمال مغربی علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق امریکا میں نیویارک تک آنے والی کچھ پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔
امریکی وفاقی ایوی ایشن ادارے کے مطابق کینیڈا کے جنگلات میں آگ سے دھویں کے باعث حد نظر کم ہونے کی وجہ سے پروازیں روکی گئیں۔
Comments are closed.