کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو کراچی سمیت پاکستان کے بعض مقامات کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔
کینیڈین حکومت نے ایڈوائزری میں پاکستان میں موجود شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
کینیڈا کی نئی ایڈوائزری پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ردعمل بھی سامنے آگیا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کینیڈا کی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیر ملکیوں کے لیے ہر طرح سے پرامن ملک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیرملکیوں کے لیے دہشت گردی کا خطرہ نہیں، کینیڈا نے اپنی ٹریول ایڈوائزری کے اجراء سے قبل یا بعد میں پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ایسا کوئی ایشو نہیں جو کینیڈین کے ساتھ ہو یا انہیں سیکیورٹی کی ضرورت ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام فرقے اور مکاتب فکر خوش دلی سے زندگی گزار رہے ہیں۔
Comments are closed.