جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

کینیڈا: وینکوور میں پاکستان ایکسپو کی تیاریاں شروع

کینیڈا کے شہر وینکوور میں دو روزہ پاکستان ایکسپو کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

وینکوور میں تعینات قونصل جنرل آف پاکستان جانباز خان نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپو پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔

قونصل جنرل نے کہا کہ اس سلسلے میں اسلام آباد میں کینیڈین ہائی کمشنر کا تعاون قابلِ تحسین ہے اور ایکسپو کے انعقاد میں پاکستانی نژاد کینیڈین خواتین قیادت کر رہی ہیں۔

پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن کی صدر بشریٰ رحمٰن نے بتایا کہ یہ نمائش 19 اور 20 اگست کو وینکوور میں منعقد ہو رہی ہے جس میں پاکستان سے مختلف صنعتوں سے وابستہ ڈیڑھ سو افراد شریک ہو رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل، آلاتِ جراحی، کھیلوں کا سامان، فرنیچر اور دیگر مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ اس نمائش کے دوران ہزاروں وزیٹرز کی آمد متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.