کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ٹرک سے گرنے والے ڈبوں میں موجود تقریباً 50 لاکھ شہد کی مکھیاں اُڑ گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد مقامی پولیس نے فوری طور پر کئی مکھیاں پکڑنے اور پالنے والوں کو طلب کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرک پر کئی ڈبے موجود تھے جن میں شہد کی مکھیاں تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر موقع پر موجود مکھیوں کو لے جانے والے شخص کو کئی مرتبہ مکھیوں نے کاٹا۔
پولیس کی جانب سے سڑک سے گزرنے والوں سے گاڑیوں کے شیشے بند رکھنے اور جب تک علاقہ کلیئر نہ ہوجائے وہاں سے نہ گزرنے کی درخواست بھی کی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صبح پیش آنے والے اس واقعے کے بعد شام تک علاقے کو کلیئر کردیا گیا اور تقریباً تمام شہد کی مکھیوں کو واپس پکڑ لیا گیا۔
Comments are closed.