کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں ہینڈ گنز کی خرید و فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کر دی۔
وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق کینیڈا میں پچھلے 40 سالوں کے دوران میں گن کنٹرول کے حوالے سے کیے جانے والے یہ سخت ترین اقدامات ہیں۔
اب کینیڈا میں شہری ہینڈ گنز کی خرید و فروخت نہیں کرسکیں گے اور نئی خریدی گئی بندوق اور پستولیں بھی ملک میں نہیں لاسکیں گے۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ جمعہ سے قبل موصول ہونے والی ہینڈ گن درخواستوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں اسلحہ رکھنے کے قوانین امریکا سے زیادہ سخت ہیں۔
کینیڈا کی ایک ریاست البرٹا میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گن کنٹرول قانون کی مخالفت کی جا رہی ہے۔
البرٹا کے وزیر انصاف ٹائلر شینڈرو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اسلحہ رکھنے والے شہریوں کو سزا دے کر اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، مرکزی حکومت کے حامی ملک میں مکمل طور پر اسلحہ کی قانونی ملکیت ختم کروانا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.