منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

کینیڈا: مالک مکان نے 2 کرائے داروں کا قتل کردیا

کینیڈا کے شہر ہملٹن میں مالک مکان نے گھر کی خراب حالت پر 2 کرائے داروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق 57 سالہ مالک مکان بھی واقعے کے بعد پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا۔ 

پولیس کے مطابق گھر میں 28 سالہ کرائے دار اپنی 27 سالہ منگیتر کے ساتھ رہ رہا تھا۔ 

وقوعہ کے روز مالک مکان اور کرائے داروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی گئی، جس کے بعد مالک مکان نے گھر کے لان میں ان دونوں پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ 

بعدازاں مالک مکان نے پولیس کے آنے پر خود کو گھر میں بند کر لیا اور پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ 

خصوصی تفتیشی یونٹ نے وقوعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.