کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری اور بارش ہوئی، اس دوران چلنے والی طوفانی ہوائوں سے بجلی کا نظام متاثر ہوا اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ اس دوران ٹینس کی بال کے حجم کے برابر اولے پڑے، وزنی اولوں سے گاڑیوں کی ونڈ شیلڈ پر کریک پڑ گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق شہر میں 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔
درخت گرنے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، ہواؤں کی شدت سے سائن بورڈز گر گئے، مکانات کی چھتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ بجلی کی لائنیں گرنے سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔
جمعہ کو آنے والے طوفان کے بعد شہر میں صفائی کا عمل جاری ہے، جبکہ گزشتہ روز شہر میں امکانی طور پر شدید طوفان اور ژالہ باری کی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔
Comments are closed.