جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

کینیڈا: البرٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ جمعے کی رات پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافر ایک چرچ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے جا رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 افراد سوار تھے اور طیارے کا اڑان کے آدھے گھنٹے بعد ہی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے مقام پر موسم ابر آلود تھا جبکہ واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.