جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

کینیڈا، جنگلات میں آگ سے امریکی ریاستیں متاثر

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ سے امریکا کی کئی ریاستوں میں ایک بار پھر دھویں کے گہرے بادل چھا گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف ریاستوں کے کئی شہروں میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

امریکی ماہرین کے مطابق دھویں کی وجہ سے شکاگو، ڈیٹرائٹ، پیٹرزبرگ اور سینسیناٹی میں ہوا مضرصحت ہوگئی ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے اور جنگلات کو آگ لگائے جانے سے ماحول پر غیر معمولی اثرات ہورہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.