جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی غزہ جنگ بندی کیلئے کوششوں کی حمایت

کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے غزہ جنگ بندی کیلئے فوری عالمی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ 

اس حوالے سے ان تینوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے مشترکا بیان جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق پریشان ہیں۔

اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 200 فلسطینی شہید کر دیے، جس کے نتیجے میں شہدا کی تعداد ساڑھے 18 ہزار ہوگئی ہے۔

کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے  وزرائے اعظم نے بیان میں مزید کہا کہ حماس کو شکست دینے کی قیمت تمام فلسطینیوں کی مسلسل تکالیف نہیں ہوسکتی۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی یک طرفہ نہیں ہوسکتی۔ حماس کو تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔ 

تینوں وزرائے اعظم نے کہا کہ حماس کو فلسطینی شہریوں کو ہیومن شیلڈ بنانا بند کرنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.