ساحل پر بکھرے ہوئے یہ گلابی موتی نہیں بلکہ فلیمنگو کا ایک جھنڈ ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر یوگ نامی صارف نے مذکورہ 17 سیکینڈ کی ویڈیو شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ ’3 لاکھ گلابی فلیمنگوز، کینیا‘۔
یہ ویڈیو کینیا کی بوگوریا نیشنل ریزرو جھیل کی ہے جو گلابی فلیمنگوز کے لیے مشہور ہے۔ دنیا بھر سے لاکھوں سیاح گلابی فلیمنگوز کا یہ دلکش نظارہ کرنے کے لیے کینیا کا رخ کرتے ہیں۔
یہ ویڈیو کینیا کے ساحل پر ڈرون کی مدد سے لی گئی ہے جس میں فلیمنگوز کو ساحل کے گرد تیرتے اور اڑتے دکھایا گیا ہے۔
وائرل ہوتی اس ویڈیو کو ڈھائی لاکھ صارفین نے دیکھا اور 2 ہزار سے زائد نے پسند کیا ہے۔
واضح رہے کہ اگست سے اکتوبر کے درمیان کینیا کا موسم گرم رہتا ہے جس کے باعث بوگوریا نیشنل ریزرو جھیل پر ہر سال گلابی فلیمنگوز کی بڑی تعداد امڈ کر آتی ہے۔
Comments are closed.