کینیا کی 98 سالہ پریسیلا سیٹینی نے تعلیم حاصل کرنے کیلئے مقامی پرائمری اسکول میں داخلہ لے لیا۔
چھٹی کلاس کی طالبہ پریسیلاکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پوتے اور پوتیوں کے لیے ایک اچھی مثال قائم کرنے کیلئے اسکول میں داخلہ لیا ہے۔
98 سالہ پریسیلا نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ میں ڈاکٹر بنوں کیونکہ میں پہلے ایک دائی تھی جبکہ انہوں نے کہا کہ میرے بچوں نے میرے اسکول میں داخلے کے فیصلے پر میرا بھرپور ساتھ دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ اپنے پوتے ، پوتیوں کے عمر کے بچوں کے ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی اور کافی لطف اندوز ہوتی ہیں۔
Comments are closed.