پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

کینیا کی پولیس کا ارشد شریف کی موت پر آفیشل بیان

نیشنل پولیس سروس کینیا نے پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد محمد شریف کی موت پر آفیشل بیان جاری کردیا ہے۔

کینیا پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات مرم روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے 50 سالہ پاکستانی ارشد محمد شریف کی موت واقع ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے ساتھ کار میں اُن کے بھائی خرم احمد بھی سوار تھے، پولیس نے گاڑی چوری کی اطلاع پر علاقے کی ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔

کینیا پولیس کے مطابق متوفی ارشد شریف کے ڈی جی 200 ایم میں سوار تھے، اُن کی گاڑی پولیس ناکے پر رکنے کے بجائے آگے بڑھ گئی، جس پر پولیس نے فائرنگ کی، جس میں مقتول پہلے زخمی ہوئے اور پھر دم توڑ گئے۔

آفیشل بیان میں کینیا کی نیشنل پولیس فورس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ارشد شریف کی فیملی سے تعزیت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ذمے دار عناصر کے خلاف ایکشن لیا جاسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.