
کینیا میں ایک ہتھنی کی تالاب میں ڈوبے اپنے بچے کو بچانے کی کوشش کی ویڈیو سامنے آئی ہے، تاہم اس کے ناکام ہونے کے بعد کچھ لوگوں نے آکر بچے کو بچایا۔
اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ ہمدردی کے جذبے کے تحت کچھ لوگ ہتھنی کے بچے کو بچانے کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا ہاتھی تالاب سے نکلنے کے بعد اپنی ماں کے ساتھ خوشی خوشی جارہا ہے۔
انسٹاگرام پر اس پوسٹ کو چند گھنٹوں میں ہزاروں لوگ پسند کرچکے ہیں اور اس پر خوب تعریفی تبصرے بھی کررہے ہیں۔
Comments are closed.