- مصنف, نجیری موانگی کلیفی کاؤنٹی میں اور تماسن فورڈ لندن میں
- عہدہ, بی بی سی افریقہ آئی
- ایک گھنٹہ قبل
بی بی سی افریقہ آئی کی تحقیق کے مطابق جادو ٹُونے کے الزامات پر عمر رسیدہ افراد کی ایک بڑی تعداد کو کینیا کی کلیفی ساحلی پٹی کے گرد قتل کیا جا رہا ہے۔ اس تحقیق کے دوران ان ہلاکتوں کے پیچھے اصل وجوہات کے بارے میں بھی معلوم ہو سکا ہے۔تمبالا جیفوا جن کی عمر 74 برس ہے ان کی ایک آنکھ کی بینائی نہیں ہے جبکہ وہ دوسری آنکھ سے سامنے دیکھ رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ سڈی آرام سے ان کی قمیض اتار رہی ہیں۔ ’انھوں نے ان کے جسم میں خنجر گھونپا اور پھر باہر نکال دیا۔‘ سڈی نے یہ بات کہتے ہوئے تمبالا کی چھاتی پر موجود نشان کی جانب اشارہ کیا جو ان کی ہنسلی کی ہڈی سے نیچے کی جانب موجود تھا۔
وہ ایک اور حملے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے اپنے سر کو اپنے ہاتھوں میں تھام لیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’انھیں ان کے سر کے زخمی حصے پر ٹانکے لگائے گئے ہیں۔‘تمبالا پر ایک جادوگر ہونے کا الزام عائد کر کے ان کے گھر پر دو مرتبہ حملہ کیا جا چکا ہے جو مالندی کے ساحلی ٹاؤن سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ان پر ہوئے پہلے حملے میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی جبکہ دوسرا حملہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا تھا تاہم تمبالا جیفوا بال بال بچے۔ دونوں میاں بیوی کی ملکیت میں 30 ایکڑ زمین موجود ہے جہاں وہ مکئی اگاتے ہیں اور اپنی کچھ مرغیاں پالتے ہیں۔ اس اراضی کی ملکیت کو لے کر خاندان میں اختلافات موجود ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ ہی تمبالا جیفوا پر حملے کی اصل وجہ ہیں اور ایسا نہیں تھا کہ لوگ واقعی مانتے تھے کہ وہ بھوت یا جادوگر ہیں۔ جیفوا کہتے ہیں کہ ’مجھے مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا۔ میرا بہت زیادہ خون بہہ چکا تھا۔ مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ انھوں نے مجھ پر حملہ کیوں کیا، لیکن یہ صرف زمین کا معاملہ ہی ہو سکتا ہے۔‘
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.