انڈا پہلے آیا یا مرغ اس بحث کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کینین ماہرین نے روزانہ انڈے کھانے کا مشور دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرغیوں کو پالنے کے لیے درست معلومات کا ہونا انتہائی ضروری ہے، جس کی اہمیت کا اندازہ کینین حکام کو بھی ہے۔
یہ ہی وجہ ہے کہ کینین حکام نے مرغی فروشوں کی تربیت کے لیے خاص انتظامات کئے ہیں۔
کینیا ویٹرنری ایسوسی ایشن (KVA) کی جانب سے انڈوں کے عالمی دن پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کا عنوان ’Eggs for a better life‘ تھا جس میں بہتر زندگی کے لیے انڈوں کے استعمال پر زور دیا گیا۔
اس تقریب میں انڈوں کی پیداوار میں اور پولٹری فارمز کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کو زیر بحث لایا گیا۔
ڈاکٹر نکولس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیا کے عوام کو انڈوں کے استعمال میں اضافے پر زور دیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کینیا میں انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمت کے حوالے سے بھی بتایا کہ سستے انڈوں کی فراہمی کا تعلق سستی فیڈ سے ہے چونکہ پڑوسی ملک یوگنڈا میں فیڈ کی پیداوار سے منسلک تمام خام مال موجود ہے جبکہ کینیا کو تمام خام مال درآمد کرنا پڑتا ہے جس کے باعث انڈے مہنگے داموں دستیاب ہوتے ہیں۔
Comments are closed.