آسٹریلیا میں پولیس کی جانب سے ایک کینگرو کے بچے کو سیلابی پانی سے ریسکیو کرنے پر لوگوں نے پولیس کی کافی پذیرائی و تعریف کی ہے۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر مقبول ہورہی ہے جس میں ریاست کوئنزلینڈ کی پولیس بڑے دلیرانہ انداز میں سیلابی پانی سے کینگرو کو نکال رہی ہے۔
واضح رہے کہ کینگرو کا یہ بچہ سیلاب میں ڈوب رہا تھا اور ایک جگہ پر پھنسا ہوا تھا جہاں پر مگر مچھ بھی موجود تھے، پولیس اہلکار نے جیسے ہی اس بے بی کینگرو کو پانی سے نکالا وہ پرسکون ہوگیا۔
جس کے بعد کوئنز لینڈ پولیس نے اسے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا۔ لوگوں نے پولیس کے اس اقدام کی خوب تعریف کی۔
اس سے قبل ایک ہیلی کاپٹر جو کہ اس سیلابی پانی کے اوپر موجود تھا اس کے پائلٹ نے دو قوی الجثہ مگرمچھ دیکھے جو اس بےبی کینگرو کے قریب ہی موجود تھے جس کے بعد پولیس نے اسے ریسکیو کیا۔
Comments are closed.