
آسٹریلیا کی ٹیم کے بیٹر کیمرون گرین نے نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی گیند بازی کی تعریف کردی، لیکن اپنی سنچری نہ ہونے پر افسردہ ہیں۔
کیمرون گرین نے کہا کہ نسیم شاہ نے اچھی بولنگ کی، انہوں نے پرانے گیند کا استعمال بھی اچھا کیا۔
آسٹریلوی بلے باز کا کہنا تھا کہ لمبی پارٹنرشپ کی کوشش کی، تاہم میرا آؤٹ ہونا بدقسمتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برصغیر کی کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا سیکھ رہا ہوں، یہاں وکٹ پر ٹھہرنا پڑتا ہے، کم باؤنس ملتا ہے۔
کیمرون گرین کا کہنا تھا کہ 100 کے قریب کوئی آؤٹ ہونا نہیں چاہتا بدقسمتی رہی کہ میں مزید نہیں کھیل سکا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، سنچری کریں تو یہ ہمیشہ یاد رہتی ہے۔
Comments are closed.