پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

کیمرون، عمارت گرنے سے 16 افراد ہلاک

افریقی ملک کیمرون میں عمارت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ تجارتی مرکز دوالہ (Douala) میں پیش آیا، اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ ملبے کو ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ دوالہ شہر میں گزشتہ ماہ ہی 500 کے قریب عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.