پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

کیلے اور چیکو سے بننے والی منفرد چائے کے انٹرنیٹ پر چرچے

لیموں، لیمن گراس، پودینہ، الائچی اور ادرک سے بننے والی ہربل ٹی سے تو ہر کوئی واقف ہے مگر ’فروٹ ٹی‘ مارکیٹ میں نئی آئی ہے جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھارت سے آئے دن عجیب و غریب خبریں وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ 

ایسی ہی ایک مثال سوشل میڈیا پر ویڈیو کی شکل میں وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں ایک ریڑھی والے کو کیلے اور چیکو کی چائے بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

چائے والا اس چائے میں کیلا اور چیکو شامل کر کے اِنہیں پیس کر ابلتی چائے میں مکس کر رہا ہے۔

اس چائے والے کا یہ اپنی مثال آپ منفرد چائے پکاتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کرنا ہے کہ پھلوں سے تیار کردہ یہ چائے  بھارت سمیت دنیا بھر میں بنائی جانے والی پہلی چائے ہے، اس سے قبل ایسی چائے نہ بنائی گئی اور نہ ہی کسی نے پی ہے۔

اس چائے والے کا کہنا ہے کہ اُس نے اس چائے کی قیمت 200 روپے رکھی ہے کیوں کہ یہ چائے فائیو اسٹار ہوٹل سے بھی نہیں ملتی ہے۔

دوسری جانب تیزی سے وائرل ہوتی اس پوسٹ پر کھانے پینے کے شوقین افراد غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

اس پوسٹ پر آنے والے دلچسپ کمنٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے مگر پھلوں کا چائے کے ساتھ ملاپ کسی صورت عوام کو قبول نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.