کیلی فورنیا میں پولیس افسر کے تشدد سے شہری مر گیا۔ پولیس اہلکار 5 منٹ تک شہری کی گردن پر گھٹنا رکھے بیٹھا رہا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 برس کے ماریو گونزالز پر علاقے میں آوارہ گردی کا الزام تھا۔
پولیس کا دعویٰ ہے گرفتاری کے دوران گونزالز نے مزاحمت کی تھی۔ میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں گونزالز کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ بےقصور ہے۔
کیلی فورنیا میں پولیس تشدد سے ہلاک نوجوان کا تعلق اوک لینڈ سے تھا۔گونز 4 برس کے بچے کا باپ اور معذور بھائی کا واحد کفیل تھا۔
گونزالز کی موت کا سبب بننے والے تینوں اہلکاروں کو چھٹی پر بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو بھی گردن پر گھٹنا رکھ کر ہلاک کیا گیا تھا۔
Comments are closed.