بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیلیفورنیا ہائی وے پر ٹماٹروں کی چٹنی بن گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ہائی وے پر ٹماٹروں سے بھرا ٹرک دو گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹماٹر سڑک پر بکھر گئے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد ٹماٹر ٹرک سے گرنے کے بعد 200 فٹ تک بکھر گئے اور پورے ہائی وے کو سرخ کردیا۔

یہ حادثہ پیر کی صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ سڑک پر سے گزرنے والی گاڑیوں کو نہیں معلوم ہوسکا کہ ٹماٹر بکھرے ہوئے ہیں اور وہ اس پر سفر کرتی رہیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ ٹماٹر کچلنے سے سڑک پر پھسلن ہوگئی تھی جس سے 7 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ان حادثات میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ چوتھے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

صورتحال کے پیش نظر ہائی وے کو بند کر دیا گیا تھا جسے صفائی کرکے کئی گھنٹوں بعد ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

خیال رہے کہ ریاست کیلیفورنیا میں امریکا کا 90 فیصد سے زائد ٹماٹر پیدا ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.