بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

کیلیفورنیا کے ریسٹورنٹ میں باوردی مسلح پولیس اہلکاروں کا داخلہ ممنوع

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ریسٹورنٹ نے باوردی اور مسلح پولیس اہلکاروں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔

سان فرانسسکو پولیس ڈپارٹمنٹ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ‘ریم’ نامی ریسٹورنٹ چَین نے پولیس اہلکاروں کا داخلہ ممنوع قرار دیا ہے۔

بال دھونے کی سہولت صرف ان کسمٹرز کو دستیاب ہوگی جو ایک مخصوص رقم کا کھانا خریدیں گے۔

محکمہ پولیس نے کہا کہ ہم ‘ریم’ سمیت کسی بھی ریسٹورنٹ کو یہ نہیں کہہ رہے کہ ہمارے افسران کو داخلے کی اجازت دے، ہم یہ چاہتے ہیں کہ ریسٹورنٹ اپنی اس امتیازی پالیسی کو تسلیم کرے اور باہر ایک بورڈ آویزاں کرے تاکہ ہمارے افسران آف ڈیوٹی ہونے پر بھی یہاں کا رخ نہ کریں۔

ریسٹورنٹ ‘ریم’ کا کہنا ہے کہ ہم پر اپنی کمیونٹی میں سماجی اور نسلی مساوات کو بہتر بنانے کی ذمہ داری ہے، اس میں ہمارے تمام صارفین اور عملے کا تحفظ بھی شامل ہے۔

ریسٹورنٹ کا کہنا تھا کہ اس دور میں مسلح تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور ہم اپنی جگہ پر اسلحہ کو ممنوع قرار دینے کی سخت پالیسی کا نفاذ جاری رکھیں گے جس سے یہ محفوظ رہ سکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.